خلیج اردو
14 ستمبر 2020
ممبئی: بالی ووڈ کے فلم ساز اور ہدایکار انوراگ کشیپ نے ان کی موت بارے جھوٹی خبروں پر مزاحیہ ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ موت کا دیوتا یمراج انہیں موت کے منہ سے واپس لے آیا تاکہ میں ان لوگوں کی زندگی کو بہتر بناؤں اور انہیں جینا سیکھا دوں جو اپنی زندگی کا بائیکاٹ کر چکے ہیں۔
ان کی موت کی خبر نقاد کمال آر خان کے میڈیا ہاؤس کے آر کے بوکس آفس کی جانب سے ٹویٹر پر شائع کی گئی تھی۔
ایک ٹویٹ میں کے آر کے بوکس آفس نے لکھا کہ ہدیکار انوراگ کشیپ انتقال کرگئے ہیں، وہ ایک بہترین کہانی نویس تھے خدا نہیں بخش دیں ، ہم ان کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔
اس خبر کے ردعمل میں انوراگ نے لکھا کہ کل یمراج کے درشن ہوئے، آج یمراج خود گھر واپس چھوڑ کر گئے۔ یمراج نے کہا کہ ابھی تمہیں اور فلمیں بنانی ہیں۔ اگر تم نےفلم نہیں بنائی تو بے وقوف بگھت ان کا بائیکاٹ کیسے کرے گا اور ان کی زندگی کا مقصد پورا نہیں ہوگا، مجھے یمراج نے واپس چھوڑ دیا تاکہ میں ایسے لوگوں کی زندگی کو بامقصد بناؤں۔
कल यमराज के दर्शन हुए .. आज यमराज खुद घर वापस छोड़ के गए । बोले – अभी तो और फ़िल्में बनानी हैं तुम्हें । तुम फ़िल्म नहीं बनाओगे और बेवक़ूफ़/भक्त उसका boycott नहीं करेंगे , तो उनका जीवन सार्थक नहीं होगा। उनको सार्थकता मिले इसलिए वापस छोड़ गये मुझे। https://t.co/fHuZN6YQ5n
— Anurag Kashyap (@anuragkashyap72) September 14, 2020
انوراگ اپنی منفرد فلمیں بنانے کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا نشانہ بنانے کیلئے بھی مشہور ہیں۔ ایک بار انوراگ نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ٹرولز دراصل اپنی الجھنیں اور پریشانیوں کی الٹیاں کردیتے ہیں۔ جب ان کی پریشانیاں بڑھ جاتی ہیں تو وہ انلائن آکر دوسروں کو برا بھلا کہہ کر بہتر محسوس کرتے ہیں۔
انوراگ کشیپ مشہور فلم ستہ ، گینگ آف واسے پور ، نو سموکنگ، بلیک فرائیڈے کے حوالے سے منفرد پہچان کے مالک ہیں۔ وہ کمال آر خان کے ساتھ انلائن جھڑپ میں اکثر نظر آتے ہیں۔ ان کی فلم بمے والوٹ کے موقع پر خراب ری ویو دینے پر ان کا کمال آر خان سے انلائن لفظوں کا تبادلہ ہوا تھا۔
Source Hindustan Times







