خلیج اردو: ضلع خیبر باڑہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو ٹرالر میں موجود نیٹو کی چار گاڑیوں پر فائرنگ کرکے نذر آتش کر دیا گیا تاہم ڈرائیور محفوظ رہے۔
تفصیلات کے مطابق باڑہ فرنٹیئر روڈ پر جلندھر کلے کے مقام پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو ٹرالرز میں لدھے چار عدد نیٹو کی گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا۔ تاہم اس موقع پر سکیورٹی فورسز اور مقامی پولیس نے پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیاجبکہ ریسکیو 1122 اہلکار موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔






