خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

اجمان میں 20 ملین درہم کے فراڈ میں تین رکنی گروہ گرفتار

خلیج اردو: اجمان پولیس نے ایک کاروائی کے دوران تین رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا جو بذریعہ فون کال غیر قانونی طور پر شہریوں سے فراڈ کرکے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات حاصل کرکے رقم لوٹ لیتے تھے۔ ان دھوکہ دہی کرنے والوں میں ایشیائی نژاد دو مرد اور ایک عورت شامل ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ یہ گروہ فون سکیمز کے ذریعے اپنے ٹارگٹ افراد کو پھنسایا کرتا تھا اور ان کے بینک اکاؤنٹس سے رقم نکلواتا تھا۔ اس گروہ نے متعدد افراد کے بینک کھاتوں سے 2 لاکھ 80 ہزار درہم نکال لیے تھے۔

اجمان پولیس میں محکمہ برائے جرائم کے تفتیشی ڈائریکٹر لیفٹیننٹ کرنل احمد سعید النعمی نے بتایا ہے کہ ایک ایشین خاتون کی طرف سے ایک شکایت موصول ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جب کسی نے فون پر اس سے رابطہ کیا اور اسے اپنی بنک اکاؤنٹ تفصیلات اپ ڈیٹ کرنے کے لئے کہا اور جب اس شخص نے دھوکہ دہی سے خاتون سے بینک بیلنس کی معلومات حاصل کرلیں تو اس نے اس کے اکاؤنٹ سے 10،000 درہم کی رقم نکال لی۔

شکایت کے بعد ، اجمان پولیس کے افسران نے تحقیقات کا آغاز کیا اور اجمان کے النومیہ علاقے میں واقع رہائشی ٹاورز میں سے ایک اپارٹمنٹ پر چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کرلیا۔

چھاپے کے دوران پولیس نے بینک کارڈز ، نقد رقم اور سونے کے زیورات کے علاوہ 21 موبائل فونز ، آئی پیڈز اور لیپ ٹاپ بھی ضبط کرلئے جو کہ غبن شدہ رقم سے خریدے گئے تھے۔

گروہ کے ارکان نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ انہوں نے فون فراڈ اور دیگر دھوکہ دہی کے ذریعہ لوگوں سے 8 ملین کی رقم لوٹی ہے۔

گرفتار گروہ کے ارکان کو مزید کاروائی کے لئے پبلک پراسیکیوشن کے پاس بھیج دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button