عالمی خبریں

کورونا وائرس کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد سفری پابندیاں عائد کرنے والے تمام ممالک کی فہرست

 

خلیج اردو آن لائن:

برطانیہ کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ انگلینڈ میں کورونا وائرس کی ایک نئی قسم کی شناخت کی گئی ہے جو پہلے سے زیادہ تیزی سے پھیلتی ہے۔ جس کے بعد متعدد ممالک برطانیہ کے لیے عارضی طور سفری پابندیاں لگا رہے ہیں۔

سفری پابندیاں عائد کرنے والے ممالک کی فہرست درج ذیل ہے:

1۔ سعودی عرب

کورونا وائرس کی نئی قسم کے سامنے آنے بعد سعودی عرب نے اپنے فضائی اور زمینی بارڈر ایک ہفتے کے لیے بند کر دیے ہیں۔ اور اس پابندی کو بڑھائے جانے کا امکان موجود ہے۔

اور حکام کی جانب حکم دیا گیا ہے کہ 8 دسمبر سے یورپ اور ایسے ممالک جہاں پر کورونا وائرس کی نئی قسم کی شناخت ہوئی ہے سے آنے والے مسافروں کو اپنے آپ کو کم از اکم ایک ہفتے کے لیے قرنطینہ کرنا ہوگا۔

2۔ کویت

کویت نے بھی برطانیہ کو ہائی رسک ممالک  میں شامل کرنے کے بعد پروازیں معطل کر دیں ہیں۔

3۔ فرانس

فرانس نے بھی اتوار کے روز برطانیہ سے آنے والی تمام پروازیں 48 گھنٹوں کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس پابندی میں گڈز ٹرانسپورٹ پر بھی پابندی عائد  کی گئی ہے۔

فرانسیسی صدر کے دفتر کی جانب سے کہا گیا ہےکہ 48 گھںٹوں کا وقت یورپ کے مشترکہ ردعمل کے لیے ضروری ہے جس کے بعد برطانیہ سے پروازوں کا سلسلہ شرو ہوپائے گا۔

4۔ جرمنی

جرمنی برطانیہ سے آںے والی پروازوں پر پابندی عائد کرنے والا چوتھا ملک ہے۔ جرمنی نے اتوار کی درمیانی شب سے برطانیہ کے ساتھ تمام فضائی رابطے معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اور یہ پابندی ابتدائی طور پر 31 دسمبر تک چلے گی۔

تاہم کارگو لیجانے والی پروازیں اس پابندی کی زد میں نہیں آئیں گیں۔

5۔ اٹلی

اتالوی وزیر صحت رابرٹو سپرنزا کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک فرمان پر دستخط کر دیے ہیں جسے کے تحت برطانیہ سے آنے والی تمام پروازوں پر اٹلی میں داخلے پر پابندی ہوگی اور ایسے تمام افراد جو گزشتہ 14 دنوں کے دوران برطانیہ میں رہیں ہیں انکے لیے بھی اٹلی میں داخلےپر پابندی ہوگی۔

مزید برآں، اٹلی میں مقیم ایسے افراد جنہوں نے حال ہی میں برطانیہ کا سفر کیا ہے، انہیں کورونا ٹیسٹ کروانا ہوگا۔

وزارت کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ حال ہی میں برطانیہ سے اٹلی آنے والے شخص میں کورونا کی نئی قسم کی شناخت ہوئی ہے۔

6۔ آئرلینڈ

آئر لینڈ نے بھی اتوار کی درمیانی شب سے 48 گھںٹوں کے لیے برطانیہ سے آنے والی تمام پروازیں معطل کر دیں ہیں۔

7۔ کینیڈا

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی شکل سامنے آںے کے بعد کینیڈ برطانیہ کے ساتھ تمام پروازیں 72 گھنٹوں کے لیے بند کردے گا۔ اوراتوار تک برطانیہ سے آنے والے افراد کی دوبارہ سے اسکرینگ ہوگی۔

8۔ ترکی

ترکی نے بھی برطانیہ، ڈنمارک، نیدر لینڈ، سعودی عرب، اور جنوبی افریقہ کےلیے پروازیں منسوخ کردی ہیں۔

9۔ اسرائیل

اسرائیل نے بھی اپنے ملک میں کورونا وائرس کی نئی قسم کو پھیلنے سے روکنے کے لیے جنوبی افریقہ، برطانیہ اور ڈنمارک سے آنے والے مسافروں کے لیے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔

جبکہ ملک واپس آںے والے اسرائیلیوں کے لیے قواعد و ضوابط سخت کر دیے ہیں۔

10۔ ایران

ایران نے بھی برطانیہ سے آںے والے پروازیں دو ہفتوں کے لیے معطل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

11۔ نیدر لینڈز

نیدر لینڈ نے برطانیہ سے نیدر لینڈ آنے والی تمام پروازیں یکم جنوری تک معطل کر دیں ہیں۔

12۔ بیلجیئم

بلیجیئم نے بھی اتور کی درمیان شب سے برطانیہ سے بلیجیم آںے والی تمام پروازیں اور ٹرین سروس کم از کم 24 گھنٹوں کے لیے معطل کر دیں ہیں۔

13۔ آسٹریا

آسٹریا کا کہنا ہے کہ وہ برطانیہ سے آںے والی پروازوں پر پابندی کے حوالے سے لائحہ عمل ترتیب دے رہے ہیں۔

14۔ سویڈن

سویڈن کے حکام کے کہنا ہےکہ وہ پابندی کے حوالے سے غور و خوض کر رہے ہیں اور پابندی کے حوالے سے فیصلہ پیر کے روز کیا جائے گا۔

15۔ فن لینڈ

فن لینڈ نے بھی پیر کے روز سے دو ہفتوں کے لیے برطانیہ سے آنے والی تمام پروازوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔

16 سوئزر لینڈ

سویئزر لینڈ نے اتوار کی رات سے برطانیہ اور جوبی افریقہ سے آنے والی تمام پروازوں پر پابندی عائد کردی ہے۔

17۔ بلاٹک اسٹیٹس

تمام بلاٹک اسٹیٹس نے بھی یو کے سے آںے والی تمام مسافر بردار پروازوں کو معطل کر دیا ہے۔

درج بالا ممالک کے علاوہ بلگیریا، کروشیا اور رومانیا نے بھی برطانیہ سے آنے والی تمام پروازوں پر پابندی عائد کردی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button