خلیج اردو آن لائن:
متحدہ عرب امارات میں پیدل چلنے والوں کے لیے سڑک کے کنارے چلنے کے لیے سڑکیں پار کرنے کے لیے خوبصورت اور جدید فٹ پاتھ اور پل تعمیر کیے گئے ہیں تاکہ پیدل چلنے والوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
لیکن اس کے باجود کو آپ کو بہت سارے ایسے لوگ یو اے ای سڑکوں پر جا بجا ملیں گے جو لاپرہواہی سے سڑکیں پار کر رہے ہوں گے اور ایسی جگہوں سے سڑکیں پار کر رہے ہوں گے جو سڑک پارک کرنے کے لیے مخصوص نہیں کی گئی ہیں۔
ایسا کرنا آپ کے لیے نہ صرف خطرناک ہوسکتا ہے بلکے یو اے ای میں ایسا کرنے سے آپ کو بھاری جرمانے کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔
لہذا ذیل میں وہ تمام قوانین بتائے گئے ہیں جو سڑک کراس کرتے ہوئے آپ کو ذہن میں رکھنے چاہیے اور ان پر عمل نہ کرنے سے آپ کو کتنا جرمانہ ہو سکتا ہے۔
لاپرواہی سے سڑک پار کرنا کسے کہتے ہیں؟
جب آپ مخصوص جگہ یعنی زیبرا کراسنگ کے علاوہ کسی اور مقام سے سڑک پار کرتے ہیں تو اسے لاپرواہی سے سڑک پار کرنا کہتے ہیں۔ لیکن اگر آپ زیبرا کراسنگ سے بھی سڑک پار کر رہے ہیں تو بھی آپ کو سنگل پر نظر رکھنی ہوگی اور صرف اسی وقت سڑک پار کرنی چاہیے جب پیدل چلنے والوں کے لیے سنگل سبز ہوجائے۔
View this post on Instagram
لاپرواہی سے سڑک پار کرنے پر آپ کو کس قسم کے خطرات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے؟
متحدہ عرب امارات میں پولیس کی جانب سے لوگوں کو لاپرواہی سے سڑک پار کرنے پر ہونے والے خطرات کے حوالے سے شعور پیدا کرنے کے لیے بار بار آگاہی مہمات کی جاتی ہیں۔ اور لوگوں کو بتایا جاتا ہےکہ لاپرواہی اور زیبرا کراسنگ کے علاوہ کسی اور مقام سے سڑک پار کرنے پر بہت زیادہ حادثات ہوتے ہیں۔
2017 میں صرف ابوظہبی میں لاپرواہی سے سڑک پار کرنے والے 50 ہزار افراد کو جرمانے کیے گئے تھے جبکہ اسی سال لاپرواہی سے سڑک پار کرتے ہوئے 63 اافراد گاڑیوں کی زد میں آ کر ہلاک ہوئے تھے۔
جبکہ شارجہ میں 2018 میں گاڑیوں کی زد میں آنے سے 30 افراد کی موت ہوئی تھی۔
تاہم، یو اے ای بھر میں بار بار آگاہی مہمات چلانے اور پیدل سواروں کے سڑکیں پار کرنے کے لیے بہترین سہولیات فراہم کرنے سے حادثات کی تعداد بہت حد تک کم ہوگئی ہے۔
دبئی کی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ 2007 اور 2019 کے دوران پیدل چلنے والوں کے ساتھ پیش آںے والے حادثات میں 76 اشاریہ 5 فیصد کمی آئی ہے۔
لاپرواہی سے سڑک پار کرنے پر کتنا جرمانہ ہو سکتا ہے؟
پیدل سواروں کے لیے مخصوص مقام کے علاوہ کسی اور جگہ سے سڑک پار کرنے پر آپ کو 400 درہم جرمانہ ہو سکتا ہے۔
ٹریفک لائٹ کو نظر انداز کر کے سڑک پار کرنے والے پر بھی 400 درہم جرمانہ عائد ہو سکتا ہے۔
متحدہ عرب امارات کے ٹریفک قوانین کے مطابق ایسے کار سوار جو پیدل چلنے والوں کو زیبرا کراسنگ پر سڑک پار کرنے کے لیے راستہ نہیں دیتے ان پر 500 درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
For your safety on the road, check and adhere to the safe crossing guidelines for pedestrians. Pedestrians' safety starts with you. #RTA pic.twitter.com/69OYzVTzty
— RTA (@rta_dubai) December 15, 2020
باحفاظت سڑک پار کرنے کا طریقہ کار درج ذیل ہے:
دبئی کی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹٰی کی جانب سے پیدل چلنے والوں کو بحفاظت سڑک پار کرنے کے لیے درج ذیل طریقہ کار بتایا گیا ہے:
- زیبرا کراسنگ سے سڑک پار کرتے ہوئے بھی کبھی بھی دھیان ادھر ادھر نہ کریں، نہ ہی فون کا استعمال کریں۔
- سڑک پار کرتے ہوئے ہیڈ فون کا استعمال نہ کریں، اور اپنے ارد گرد سے چکنے رہیں۔
- الرٹ رہیں اور ہر طرف سے آنے والے ٹریفک پر نظر رکھٰیں۔
- سڑکوں اور گلیوں کو کونے سے کراس کریں اور جہاں سنگل دستیاب ہوں وہاں انکا استعمال کریں۔
- جب پیدل چلنے والوں کے لیے سنگل سرخ ہو تو سڑک پار نہ کریں۔
- ٹریفک پر نظر رکھیں اور جب تک ٹریفک رک نہ جائے سڑک پار نہ کریں
- رات کے وقت روشنی منعکس کرنے والے کپڑے پہنیں
- اور جہاں پر پیدل چلنے والوں کے فٹ پاتھ نہ ہو وہاں پر سامنے سے آنے والی ٹریفک طرف منہ کر کے چلیں۔
Source: Gulf News







