Uncategorizedخلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کی قرض میں مدد: پولیس کی 10 ملین ڈالر مالیت کے مالی تنازعات کو حل کرنے میں مدد

خلیج اردو: اجمان پولیس نے سال 2020 میں 10.6 ملین درہم مالیت کے مالی تنازعات کو حل کرنے میں مدد کی۔ پولیس نے "فلک طیب” کے نام سے اس خصوصی اقدام کے ذریعے 724 حقدار دعویداروں کو انکی رقم کی واپسی ممکن بنانے میں مدد فراہم کی۔

اجمان پولیس کے جامع پولیس اسٹیشنوں کے ڈائریکٹر کرنل علی جابر ال شمسی نے کہا کہ اس اقدام سے ایسے لوگوں کی مدد کی گئی ہے جو اپنے قرضوں کی ادائیگی نہیں کرسکتے ہیں۔

یہ تنازعات گاڑیوں کے کرایے اور رئیل اسٹیٹ کے معاملات سے متعلق ہوسکتے ہیں، جسکے لئے پولیس نے دوبارہ ادائیگی کا طریقہ کار وضع کیا ہے۔

کرنل ال شمسی نے وضاحت کی کہ اس اقدام سے عدالتوں میں کام کا حجم کم ہوا اور جیلوں میں بند افراد کو رہا کیا گیا۔

یہ کیسے کام کرتا ہے

جب کسی پولیس اسٹیشن میں مالی تنازعہ کی شکایت درج کی جاتی ہے تو ، افسران دوسرے فریق کو بھی کال کرتے ہیں۔ اس کے بعد پولیس ادائیگی کی اسکیم لاگو کرنے میں مدد کرے گی جو دونوں فریقوں کے لئے قابل قبول ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button