خلیج اردو
09 مارچ 2021
نیویارک : فائزر انک اینڈ بائیوٹیک ایس ای ویکسین سے متعلق بڑی خبر آگئی ۔ برازیل میں تیزی سے پھیلنے والی کرونا وائرس کی نئی قسم کے خلاف فائزر ویکسین کو موئثر پایا گیا ہے۔
مختلف لوگوں کے خون کے نمونوں پر کیے گئے تجربات سے پتہ چلتا ہے کہ نئی قسم کے خلاف کرونا وائرس کی ویکسین موئثر ہے اور اس کے حوالے سے ویکسین اپنا اثر دیکھاتی ہے ۔
سائنسدانون کے مطابق اس وائرس کے خلاف لڑنے کی ان کی طاقت پہلے ہی کی طرح ہے۔
ایک تحقیق سے جو پہلے شائع ہوئی تھی معلوم ہوا تھا کہ فائز ویکسین برطانیہ اور جنوبی افریقہ میں سامنے آںے والے وائرس کے اثرات کو بہت حد تک کم کرتی ہے۔
اس حوالے سے فائزر کمپنی کا کہنا ہے کہ موجودہ ویکسین جنوبی افریقہ میں سامنے آنے والی قسم کے خلاف ابھی بھی موئثر ہے۔
Source : Khaleej Times







