خلیجی خبریںعالمی خبریں

مودی کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو بھارت دورے کی دعوت

خلیج اردو: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک گفتگو میں انہیں بھارت دورے کی دعوت دی ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے سعودی ولی عہد محمدبن سلمان سے ٹیلی فونک گفتگو میں دوطرفہ اسٹریٹجک پارٹنرشپ کونسل کی فنکشنگ پر تبادلہ خیال کیا۔

گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ پارٹنرشپ کے استحکام کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی معاملات کا بھی جائزہ لیا۔

مودی نے سعودی ولی عہد سے گفتگو میں دوطرفہ تجارت،سرمایہ کاری میں مزید توسیع کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button