خلیجی خبریں

سعودی عرب کی یمن جنگ کے خاتمے کے لیے نئے اقدام کا اعلان، حوثی باغیوں کو جنگ بندی کی پیشکش

 

خلیج اردو آن لائن:

سعودی عرب کے وزیر خارجہ کی جانب سے پیر کے روز اعلان کیا گیا ہے کہ سعودی عرب نے یمن جنگ کے خاتمے کے لیے ایک نئی تجویز پیش کی ہے۔ جس میں اقوام متحدہ کی زیر نگرانی جنگ بندی کی پیش کش کی گئی ہے۔

یمن کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت نے 6 سالہ تنازعے کے خاتمے کے لیے سعودی عرب کے اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔

شہزادہ فیصل بن فرحان السعود کا کہنا ہے کہ امن کے اس اقدام میں ثناء کا ایئر پورٹ کھولنا، ہودیداہ پورٹ کے ذریعے فیول اور خوراک کی امپورٹ کی اجازت دینا اور سعودی حمایت یافتہ حکومت اور ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں کے درمیان سیاسی بات چیت کا دوبارہ آغازہ کرنے جیسے مندرجات شامل کیے گئے ہیں۔

شہزادہ فیصل کا کہنا ہےکہ "حوثیوں کے اقدام پر رضا مند ہوتے ہی یہ اقدام نافذ ہو جائے گا”۔

تاہم، حوثیوں کی جانب سے سمندری اور فضائی بندش کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے کیونکہ اس پانبدی کی وجہ سے یمن میں دنیا کے بدترین انسانی بحران کو جنم دیا ہے۔

لیکن سعودی سربراہی میں بننے والے اتحاد کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ کو ہر صورت حوثیوں تک ہتھیار پہنچنے سے روکنا ہوں گے۔ تاہم،  یہ واضح نہیں کیا گیا کہ ثنا آنے والی پروازیں کن روٹس کا استعمال کریں گیں۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button