
خلیج اردو
24 مارچ 2021
اسلام آباد : پاکستان میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے بتایا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ میں حالیہ شدت کےباعث 11 اپریل تک مخصوص اضلاع میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے ۔ اس حوالے سے فیصلہ صوبائی حکومتیں کریں گے۔
بدھ کے روز اسلام آبادمیں نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول این سی او سی کے اجلاس کےبعد میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے بتایا کہ لاہور سمیت پنجاب کےچنداضلاع میں کروناکاپھیلاؤ زیادہ ہے۔ اسلام آباد سمیت جن علاقوں میں 15 مارچ سے 28 مارچ تک تعلیمی ادارے بند تھے وہاں تعلیمی ادارے 11 اپریل تک مزید بند رہیں گے۔
وزیر تعلیم نے واضح کیا کہ مئی کےآخر میں ہونے والے امتحانات ملتوی نہیں ہونگےاورکیمرج امتحانات سے متعلق ابھی فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔
اتوار کی رات کو وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے ایک ٹویٹ کرتےہوئے بتایا تھا کہ صحت اورتعليم کےوزراکااجلاس24مارچ کواين سی اوسی ميں منعقد ہوگا جس ميں تعليمی ادارے کھلے یا بند رکھنے سے متعلق فيصلہ ہوگا۔
دوسری طرف پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے ان اضلاع کا نام بتایا ہے جن میں تعلیمی ادارے بند ہوں گے۔
ANNOUNCEMENT:
All Public & Private schools of Lahore, Rawalpindi, Gujranwala, Gujrat, Multan, Faisalabad, Sialkot, Sargoda, Sheikhupura will remain closed till April 11th, 2021. The remaining Districts will be open on previous schedule.— Murad Raas (@MuradRaasMR) March 24, 2021
Source : samaa.tv






