متحدہ عرب امارات

شیخ ہمدان کی وفات پر شیخ خلیفہ کی جانب سے 3 روزہ سوگ کا اعلان

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان نے دبئی کے ڈپٹی حکمران اور فنانس منسٹر شیخ ہمدان بن راشد المکتوم کی وفات پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

شیخ خلیفہ نے اعلان کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کا قومی پرچم بدھ سے سرنگوں رہے گا اور 27 مارچ کو دوبارہ لہرایا جائے گا۔

جبکہ دبئی نے شیخ ہمدان کی وفات پر 10 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

شیخ خلیفہ کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں انہوں نے المکتوم خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور خدا سے انکے لیے صبر اور سکون کی دعا کی ہے۔

خیال رہے کہ شیخ ہمدان بن راشدالمکتوم دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کے بھائی تھے اور یو اے ای کے سب سے طویل عرصے تک وزیر رہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button