خلیج اردو آن لائن:
دبئی کے ڈپٹی حکمران اور یو اے ای کے وزیر مالیات شیخ ہمدان بن راشدالمکتوم کی وفات پر دبئی بھر کے سرکاری دفاتر اور اداروں میں جمعرات کے روز سے اگلے تین دن تک کام بند رہے گا۔
شیخ ہمدان کی وفات پر یو اے ای بھر میں تین روزہ جبکہ دبئی میں 10 روزہ سوگ کا منایا جائے گا۔
دبئی میں پرچم 10 روز تک سرنگوں رہے گا۔ جبکہ بدھ اور آںے والے دنوں میں منعقد کیے جانے والے متعدد ایونٹ منسوخ کر دیے گئے ہیں/
شیخ ہمدان کی اچانک موت کی وجہ سے دبئی ڈیوٹی فری لکی ڈرا نے بھی اپنی لائیو اسٹریمنگ منسوخ کر دی ہے اور اب قرعہ اندازی کے نتائج دبئی ڈیوٹی فری کی ویب سائٹ پر شائع کیا جائیں گے۔
مزید برآں، محمد بن راشد اسپیس سنٹر کی جانب سے ایمریٹس لونر مشن کے حوالے سے ویب نائر منعقد کیا جانا تھا تو منسوخ کردیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ متعدد دیگر سیمنارز اور تقریبات شیخ ہمدان کی وفات بعد منسوخ کر دی گئی ہیں۔
Source: Khaleej Times







