خلیجی خبریں

سعودی عرب میں ساحل سمندر پر آ جانے والی متعدد ڈولفن مچھلیوں کو ریسکیو کر لیا گیا، 7 مچھلیاں ہلاک، ویڈیو دیکھیں

 

خلیج اردو آن لائن:

سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی کی جانب سے جمعہ کے روز بتایا گیا کہ تیز ہواؤں اور غیر متوازن موسم کی وجہ سے سعودی عرب کے شمال مغربی ساحل پر آجانے والی 40 ڈولفن مچھلیوں کو ریسکیو کر لیا گیا تاہم 7 مچھلیاں ہلاک ہوگئیں۔

نیوز ایجنسی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مچھلیاں خراب موسم اور تیز ہواؤں کی وجہ سے مچھلیاں ساحل سمندر پر پہنچ گئی تھیں اور وہ خراب موسم کی وجہ سے واپس گہرے پانی میں نہیں جا سکتی تھیں اسی لیے کم گہرے پانی میں پھنس گئیں۔

ایجنسی کے مطابق اس ریسکیو آپریشن میں وزارت موسمیات کے اسٹاف، بارڈر گارڈز، بلدیہ کے ورکرز، سول ڈیفنس کے ممبران اور رضاکاروں نے حصہ لیا اور ہاتھوں کے ساتھ مچھلیوں کو دھکیل کر گہرے پانی میں چھوڑا گیا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button