عالمی خبریں

برطانیہ میں 20 سیکنڈ میں کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ دینے والے سالیوا ٹیسٹ کو منظور کر لیا گیا

 

خلیج اردو آن لائن:

برطانیہ میں کورونا کے تیز ترین ٹیسٹ استعمال کے لیے منظور کر لیا گیا۔ اس ٹیسٹ کو سالویا ٹیسٹ کہا جاتا ہے جو 20 سیکنڈ میں کورونا کی تشخیص کرتا ہے۔ اس ٹیسٹ کو تیار کرنے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ اس ٹیسٹ کو ایئرپورٹس، کھیلوں کے مقامات اور کاروباری مراکز میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ لاک ڈاؤن سے باہر آنے کے لیے تیز ترین کورونا ٹیسٹوں کو برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن روڈ میپ کا حصہ سمجھا جاتا ہے۔ تاہم ان ٹیسٹوں کے لیے استعمال ہونے والے آلات کے مکمل طور پر درست ہونےکے بارے میں تشویش کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔

اس ٹیسٹ کا نام ویرولنز ٹیسٹ ہے جسے ایک برطانوی کمپنی آئی ابرا اور ٹی ٹی الیکٹرانکس نے تیار کیا ہے۔ اور اس ٹیسٹ کو برطانیہ کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر آزمائشی طور استعمال بھی کیا گیا ہے۔ اس طریقہ کار کے تحت تھوک کا نمونہ لے کر ٹیسٹ کیا جاتا ہے۔

اس ٹیسٹ کی ڈیسٹریبویشن کرنے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ ٹٰیسٹ کے تجربات کے دوران سامنے آنے والے نتائج سے پتہ چلا ہےکہ اس ٹیسٹ میں غلط نتائج سامنے آنے کا امکان بہت کم ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button