خلیج اردو آن لائن:
مصر کی وزارت صحت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہےکہ جمعے کے روز جنوبی مصر کے علاقے میں دو ٹرینوں کے درمیان ٹکر سےپیش آنے والے حاثے میں کم از کم 32 افراد جانبحق جبکہ 66 زخمی ہوگئی ہیں۔
ایک بیان میں بتایا گیا ہےکہ حادثہ مصر کے دارالحکومت قاہرہ سے 460 کلومیٹر جنوب میں واقع سوہاگ صوبے کے طہٹا ضلع میں پیش آیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی درجنوں ایمبولینسیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔
حادثے میں زخمی ہونے والے اور جانبحق ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
Source: Khaleej Times







