پاکستانی خبریں

کرونا وائرس کی برطانوی قسم ، پاکستان میں مزید بچوں اور نوجوانوں میں کیسز کی تشخیص

خلیج اردو
یکم اپریل 2021
اسلام آباد : پاکستان میں وزارت صحت کے حکام نے خبردار کیا ہے کہ کرونا وائرس کی برطانوی قسم پاکستان میں تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے اور اس کا شکار بچے اور جوان ہیں۔

اسلام آباد میں وباء کے شروع ہونے سے لے کر ابتک 5792 کیسز سامنے آئے ہیں۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق 5391 کم عمر لڑکے جن کی عمر 11 سے 20 سال تک ہے ۔ 2.3 ملین کے شہر میں اب تک 57833 کیسز سامنے آئے ہیں۔

اس وائرس کی برطانوی نوع پاکستان میں بچوں اور جوانوں کو تیزی سے متائثر کررہا ہے۔گزشتہ دو مہینوں میں کرونا وائرس کے کیسز میں اچانک اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان میں اسے کرونا کی تیسری لہر کہا جارہا ہے۔ لاہور میں بچوں کی سب سے زیادہ 8390 کیسز سامنے آئے ہیں۔ ان بچوں میں اکثریت ان کی ہے جن میں کوئی علامات نہیں ہیں۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کرونا وائرس سے 98 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 4974 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

Source : Khaleej Times

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button