متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا ویکسین کی 82 ہزار سے زائد خوراکیں لگائی گئیں

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا ویکسین کی 82 ہزار 833 خوراکیں لگائی گئیں۔

یو اے ای وزارت صحت کی جانب سے بتایا گیا کہ اب تک ملک بھر میں کورونا ویکسین کی 8 اشاریہ 39 ملین خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔ جس کے ساتھ فی 100 افراد ویکسین کی شرح 84 اشاریہ 84 فیصد ہوگئی ہے۔

دبئی کی ایگزیکٹو کونسل کے سیکریٹری جنرل عبداللہ الباستی نے کہا ہے یو اے ای کی کورونا ویکسین مہم بہت تیزی کے ساتھ جاری ہے۔ اور ملک بھر میں ابتک ویکسین کی 7 اشاریہ 9 ملین خوراکیں فراہم کی جا چکی ہیں اور ویکسین لگوانے کے لیے اہل آبادی کے نصف سے زیادہ کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات میں کورونا ویکسین کی مہم دسمبر میں شروع کی گئی تھی۔ اور اس مہم کے دوران ویکسین تمام شہریوں اور رہائشیوں کو بلکل مفت لگائی جا رہی ہے۔ جبکہ کے دبئی میں اس وقت آسٹرا زینیکا، فائزر اور سائنو فارم ویکیس لگائی جا رہی ہے۔

مزید برآں ایمریٹس کا اسکائی کارگو کورونا کی 50 ملین خوراکیں ٹرانسپورٹ کرنے والا دنیا کا پہلا ایئر لائن کارگو بن گیا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button