متحدہ عرب امارات

5 منزلہ عمارت سے کود کر خود کشی کی کوشش کرنے والے ورکر کو دبئی پولیس نے ریسکیو کر لیا

 

خلیج اردو آن لائن:

چار گھنٹے کی مسلسل  کوشش کے بعد دبئی پولیس نے 5 منزلہ عمارت سے کود کر خود کشی کی کوشش کرنے والے 30 سالہ نژاد کلینر کو بچا لیا۔

دبئی پولیس کے الرشیدیہ پولیس تھانے کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر سعید حماد بن سلیمان خودکشی کا الرٹ ملنے کے بعد الرشیدیہ پولیس تھانے سے اور دبئی سول ڈٰیفنس کی ٹیمیں الورسان میں واقع ورکر کی رہائش گاہ کی طرف روانہ کر دی گئیں۔

جب ٹٰمیں موقع پر پہنچیں تو انہوں نے دیکھا کہ ورکر پانچ منزلہ عمارت کی چھت پر کھڑا تھا اور اسکے بازو سے خون بہ رہا تھا۔ اور وہ اسکی وقت اپنے حواس میں نہیں تھا۔

پولیس کے اہلکاروں نے اس کے ساتھ چار گھنٹے تک بات چیت کی اور سمجھایا کہ اپنی جان لینا ایک اچھا فیصلہ نہیں ہے اور اسکے مسائل کا حل تلاش کیا جا سکتا ہے۔

چار گھنٹوں بعد ورکر نے پولیس اہلکار سے پانی مانگا تو اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اہلکار نے اسکا بازو پکڑ لیا۔ جس کے بعد اسے چھت سے نیچے لایا گیا۔ ورکر نے پولیس کو بتایا کہ اسے اپنی نوکری چلے جانے کا ڈر ہے اس لیے اس نے یہ مشکل فیصلہ لیا۔

ورکر جس کمپنی میں کام کرتا تھا اس کمپنی کے جنرل مینجر نے پولیس کو بتایا کہ انکی کمپنی کسی ملازم کو نوکری سے نکالنے کی منصوبہ بندی نہیں کر رہی۔ مینجر نے کلینر کی جان بچانے پر دبئی پولیس اور سول ڈیفنس کا شکریہ ادا کیا۔

اس کے بعد ورکر نے ایک وعدہ نامہ بھی دستخظ کیا جس پر لکھا تھا کہ وہ دوبارہ اپنی جان لینے کی کوشش نہیں کرے گا۔ اور اسکی کمپنی نے مشکل وقت میں اسکی مدد کا وعدہ کیا اور الرشیدیہ تھانے کے لیے تعریفی سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button