پاکستانی خبریںعالمی خبریں

مارگلہ ہلز پر افطاری کرنے والوں کا منہ دھونے کیلئے برٹش سفیر کرسچن ٹرنر کا مارگلہ ہلز کیجانب رخ

خلیج اردو: پُرفضا مقام پر جاکر جب وہاں قدرتی خوب صورتی سے زیادہ انسانوں کا پھیلایا ہوا کچرا نظر آئے، تو ہمیں بہت کوفت ہوتی ہے۔

بالکل اسلام آباد میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی طرح، جنھوں نے آج ٹویٹر پر مارگلہ کی پہاڑیوں میں اپنے مارننگ واک کی کچھ تصاویر شئیر کیں، اور رمضان کے مہینے میں سب کو یاد دلایا کہ ’صفائی نصف ۔ ایمان ہے۔ اپنی اس ٹوئیٹ میں انہوں نے ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقت کو بھی ٹیگ کیا ہے جنھوں نے جوابا اس پر گریٹ لکھا، جو شاید انکے لیے زیادہ گریٹ نہیں تھا۔

برٹش ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر ہر صبح جب واک کے لئے نکلتے ہیں تو مارگلہ میں ہم بے شعور پاکستانیوں کا چھوڑا ہوا گند اس پیغام کے ساتھ صاف کرتا ہے کہ”صفائی نصف ایمان ہے”۔ اس کے کھڑے ہونے کا اندازہ ملاحظہ کیجئے، اس کی بدن بولی ہم سے یہ استفسار کر رہی ہے اگر صفائی نصف ایمان ہے تو کیا آپ سب بے ایمان ہیں ۔

انھوں نے ایسا پہلی بار نہیں کیا۔ تیس اپریل کو بھی اسی طرح انھوں نے مارگلہ کی پہاڑیوں سے کچرے کے دو بڑے بیگ جمع کیے تھے، اور ساتھ ہی لوگوں سے اپیل کی تھی کہ وہ ’خوبصورت اسلام آباد کو صاف رکھیں ۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button