پاکستانی خبریں

نئے پاکستان پر اعتماد کیلئے شکریہ ، وزیر اعظم عمران خان کا سمندرپار پاکستانیوں کیلئے پیغام

خلیج اردو
18 مئی 2021
اسلام آباد : پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سمندرپار پاکستانی ہمارا عظیم اثاثہ ہے۔

اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ میرا ہمیشہ سےاعتقاد رہاہےکہ سمندرپار پاکستانی ہمارا عظیم ترین اثاثہ ہیں۔ اپریل میں آپکی ترسیلاتِ زر تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچتےہوئے 2.8 ارب $ رہیں۔ مالی سال 21 کےپہلے10 ماہ کےدوران 24.2 ارب $ بھجوا کر آپ نےپورےمالی سال 20 کا ریکارڈ توڑ دیا۔

وزیر اعظم نے کہا ہے کہ نئےپاکستان پر اعتماد پر آپ کا شکریہ۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button