خلیجی خبریںعالمی خبریں

سعودی عرب نے اپنے شہریوں کیلئے سفری پابنديوں والے ممالک سے پاكستان کو نکال دیا

خلیج اردو: سعودی وزارت داخلہ نے مملکت کے شہریوں پر بھارت اور ایران سمیت 13 ممالک کے سفر پر پابندی لگادی ہے۔

ان ممالک میں شام، لیبیا، لبنان، ترکی، آرمینیا، یمن، صومالیہ، وینزویلا، جمہوریہ کانگو ، بیلاروس اور افغانستان شامل ہے۔

سعودی شہریوں کو ان میں سے کسی بھی ملک کے سفر کیلئے پیشگی اجازت نامہ لینا ہوگا۔

سعودی عرب نے اپنے شہریوں پر پابندی والی فہرست سے پاکستان کا نام نکال دیا ہے جس کے بعد سعودى شہری سعودی عرب سے پاكستان كا سفر كر سكيں گے۔

اس کے علاوہ سعودی عرب سے بین الاقوامی پروازوں کا آغاز ہوگیا ہے اور ویکسینیشن کرانے والوں کو بھی بغیر قرنطینہ ملک میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button