عالمی خبریں

بی بی سی کا نیوز کاسٹر نیکر پہن کر لائیو خبریں دیتے ہوئے پکڑا گیا

 

خلیج اردو آن لائن:

برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کا ایک نیوز کاسٹر بدھ کے روز نیکر پہن کر لائیو خبریں دیتے ہوئے کیمرے کی زد میں آگیا۔

خیال رہےکہ بدھ کے روز مغربی لندن کا درجہ حرارت 28 اشاریہ 3 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا۔ اس لیے بدھ کے روز کو گرم ترین دن کہا جا رہا ہے۔ اور اسی دن ہی بی بی سی کے نیوز کاسٹر شان لی نیکر پہن کر خبریں دینے کے لیے اسٹوڈیو چلے آئے۔ تاہم، جب کمیرا مین نے وائڈ اینگل لیا تو ڈیسک کے نیچے سے نیکر میں بیٹھے نیوز کاسٹر شان لی کیمرے زد میں آگئے۔

اس منظر کے براہ راست نشر ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین شان لی کے اس لباس پر رائے دینے لگے۔ ایک صاف نے لکھا کہ کیا شان لی اس لباس میں کول نظر آنا چاتے تھے؟ اور اگر ایسا ہی تو پھر کیا ناظرین کو یہ مناظر دیکھانے چاہیے تھے؟

کچھ صارفین نے شان لی کے اس عمل پر سخت تنقید کی جبکہ کچھ  کا کہنا تھا کہ اگر وہ ہوتے تو اسی طرح کرتے۔

Source: Gulf Today

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button