
خلیج اردو
07 اکتوبر 2021
دبئی : محمد بن راشد المکتوم کے عالمی انیشیٹیو کے حصے کے طور پر جلیلہ فاؤنڈیشن نے اعلان کیا ہے کہ محمد بن راشد ریسرچ انسٹی ٹیوٹ جو اس فاؤنڈیشن کا ایک حصہ ہے ، نے محمد بن راشد یونیورسٹی آف میڈیسن اینڈ ہیلتھ سائنسز کے ساتھ ملکر شراکت داری قائم کی ہے۔
الجلیلہ فاؤنڈیشن نے ایم بی آر یو کی تحقیقی کوششوں کو تعاون فراہم کرنے کیلئے سالانہ 8 ملین درہم کی فنڈنگ کا وعدہ کیا ہے۔ شراکت داری کا مقصد باہمی تعاون کی تحقیق کو متاثر کرنا اور دونوں اداروں کے تحقیقی پروگراموں کے معیار کو بڑھانا ہے تاکہ متحدہ عرب امارات کے طبی تحقیق ماحولیاتی نظام میں شراکت کی جاسکے۔
یہ شراکت داری ریسرچ کمیونٹی کے درمیان تعاون کو فروغ دے گی ۔ طلباء اور اساتذہ کیلئے اپنی تعلیم کو آگے بڑھانے کے مواقع پیدا کرے گی اور ایک دوسرے کے تحقیقی مقاصد کو سہارا دینے کے طریقے تلاش کرے گی۔
الجلیلہ فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ٹرسٹی کے ممبر اور الجلیہ فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز ڈاکٹر راجہ الگرگ نے کہا ہے کہ الجلیہ فاؤنڈیشن کی جانب سے تحقیق اور انووییشن میں سرمایہ کاری کی وجہ سے متحدہ عرب امارات کے نظام صحت کو دور رس فوائد پہنچانے کا باعث بنے گا۔
ایم بی آر یو کے وائس چانسلر ڈاکٹر عامر شریف نے کہا ہے کہ الجلیلہ فاؤنڈیشن اور ایم بی آر یو باہمی تعاون تاریخی ہے۔ ہم ایک مربوط تعلیمی صحت کے نظام کے ذریعے نظام صحت کو آگے بڑھانے کیلئے ایک مرتبہ پھر ہاتھ جوڑنے پر بہت فخر محسوس کرتے ہیں۔
Source : Khaleej Times






