پاکستانی خبریں

دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، وزیراعظم شہباز شریف

خلیج اردو
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے اکوڑہ خٹک میں ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ "دہشت گردی کے ناسور کے لیے ایسی قبر کھودیں گے کہ اس کا دوبارہ نکلنا ناممکن ہوگا۔”

وزیراعظم نے کہا کہ قوم اور سیکیورٹی ادارے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں، اور اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک دہشت گردی کا قلع قمع نہ کر دیا جائے۔

انہوں نے مولانا حامد الحق سمیت دیگر شہداء کے اہلِ خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ پوری قوم کے لیے باعثِ رنج و غم ہے۔

وزیراعظم نے اس امر پر زور دیا کہ 2018 میں دہشت گردی پر قابو پا لیا گیا تھا، لیکن اب یہ ناسور ایک بار پھر سر اٹھا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں امن قائم رکھنے کے لیے 80 ہزار پاکستانیوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا،اور حکومت کسی صورت دہشت گردوں کو دوبارہ پنپنے نہیں دے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہیں دہشت گردی کے دوبارہ سر اٹھانے کی وجوہات معلوم ہیں، لیکن وہ فی الحال اس معاملے کی تفصیل میں جانا نہیں چاہتے۔ ساتھ ہی انہوں نے خیبرپختونخوا حکومت سے امید ظاہر کی کہ وہ واقعے میں ملوث مجرموں کو جلد از جلد کیفرِ کردار تک پہنچائے گی۔

دہشت گردی کے خلاف قومی یکجہتی پر زور دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے دشمنوں کو واضح پیغام دیا جا چکا ہے کہ ملک میں امن و استحکام کو کسی صورت متاثر نہیں ہونے دیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button