
خلیج اردو
سیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے اپنی مقبول ویڈیو کالنگ سروس اسکائپ کو بند کرنے کا اعلان کر دیا۔
20سال تک خدمات فراہم کرنے کے بعد، کمپنی نے فیصلہ کیا ہے کہ 5 مئی 2025 کے بعد اسکائپ مزید دستیاب نہیں ہوگی۔
مائیکروسافٹ نے صارفین کو مائیکروسافٹ ٹیمز پر منتقل ہونے کی ہدایت دی ہے، جو کمپنی کی جدید کمیونیکیشن اور کولیبریشن سروس ہے۔
یاد رہے کہ اسکائپ 2003 میں لانچ کی گئی تھی اور اسے 2011 میں مائیکروسافٹ نے خرید لیا تھا۔
تاہم، حالیہ برسوں میں زوم گوگل میٹ اور دیگر پلیٹ فارمز کے بڑھتے ہوئے استعمال کی وجہ سے اسکائپ کی مقبولیت میں نمایاں کمی آئی۔







