پاکستانی خبریں

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ شطرنج میں شکست، قومی جونیئر چیمپئن مہک مقبول نے 15 مووز میں چیک میٹ کردیا

خلیج اردو
کراچی: وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ شطرنج کی بازی ہار گئے۔ انڈر 18 قومی جونیئر شطرنج چیمپئن مہک مقبول نے وزیرِ اعلیٰ سندھ کو 15 مووز میں چیک میٹ کر دیا۔

تقریب میں وزیرِ تعلیم سندھ سردار شاہ، وزیرِ کھیل محمد بخش مہر، آغا خان فاؤنڈیشن کے سلطان الانا اور معروف گلوکار شہزاد رائے بھی موجود تھے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ نے مہک مقبول اور دیگر طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سندھ کے طلبہ نے شطرنج مقابلوں میں دھوم مچا دی۔

انہوں نے سندھ کے سرکاری اسکولوں کے طالبعلموں کی قومی سطح پر کامیابی کو فخر کی بات قرار دیا۔

مراد علی شاہ نے مہک مقبول سمیت کامیاب طلبہ کے لیے ایک، ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان بھی کیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button