
خلیج اردو
لاہور:آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنلسٹ مکمل ہو گئے ہیں۔ گروپ اے سے بھارت اور نیوزی لینڈ جبکہ گروپ بی سے آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔
ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلوں میں ٹیموں کا حتمی مدمقابل کون ہوگا، اس کا فیصلہ بھارت اور نیوزی لینڈ کے میچ کے بعد ہوگا۔
کرکٹ شائقین سیمی فائنل مرحلے میں سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کے لیے بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
چیمپئنز ٹرافی میں اب تک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے بھرپور تیاری میں مصروف ہیں۔







