عالمی خبریں

پاکستان اور امریکہ کے مشترکہ مفادات: شریف اللہ کی گرفتاری پر پاکستان کا شکریہ، امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس

خلیج اردو
نیویارک: دہشت گردی کے خلاف پاکستان اور امریکہ کے مشترکہ مفادات پر بات کرتے ہوئے، امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان نے داعش کمانڈر شریف اللہ کی گرفتاری میں اہم کردار ادا کیا ہے، اور اس کا کریڈٹ پاکستان کو دیا جاتا ہے۔

ٹیمی بروس نے کہا کہ شریف اللہ کی گرفتاری پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں کیونکہ وہ 13 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا ذمہ دار ہے۔ انہوں نے اس بات کی وضاحت کی کہ یہ گرفتاری صدر ٹرمپ کے امریکی شہریوں کو محفوظ رکھنے کے عزم کے تحت کی گئی ہے، اور امریکہ اپنے عزم کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ امریکہ کی موجودہ پالیسی کو جاری رکھیں گے اور اس کے ساتھ ہی روس یوکرین جنگ کے خاتمے کی کوششیں بھی جاری رکھی جائیں گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button