عالمی خبریںپاکستانی خبریں

گوگل نے پاکستان میں گوگل والٹ لانچ کرنے کا اعلان کر دیا، 12 صارفین ڈیجیٹل ادائیگیوں کی جدید سہولت سے مستفید ہوں گے۔ یہ تاریخی قدم پاکستان کو کیش لیس معیشت کی جانب لے جانے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

خلیج اردو
اسلام آباد: پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام میں اہم پیش رفت کے طور پر گوگل نے ’گوگل والٹ‘ کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ سروس 12 مارچ کی رات کو پاکستان میں باضابطہ طور پر متعارف کر دی گئی ہے، جس کے بعد مقامی بینک اور فِن ٹیک کمپنیاں اپنے صارفین کو یہ سہولت فراہم کریں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گوگل والٹ کے ذریعے صارفین اپنے بینک اکاؤنٹس کو ایپ کے ساتھ منسلک کرکے ادائیگیاں، رقم کی منتقلی اور بلوں کی ادائیگی جیسے امور انجام دے سکیں گے۔

یہ اقدام پاکستان میں ڈیجیٹل معیشت کے فروغ میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا، کیونکہ ملک میں نقد ادائیگیوں کا رجحان زیادہ ہے۔ تاہم، اس نئے نظام کے تحت محفوظ اور تیز تر ادائیگیوں کا سلسلہ عام صارفین اور کاروباری افراد کے لیے مزید آسان ہوجائے گا۔

پاکستان کی 230 ملین کی آبادی اور بڑھتے ہوئے ڈیجیٹل صارفین کے باعث یہ مارکیٹ عالمی ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کے لیے انتہائی پُرکشش سمجھی جا رہی ہے۔

ویزا، جو کہ عالمی سطح پر ادائیگیوں کی سہولت فراہم کرنے والا ایک بڑا ادارہ ہے، نے گوگل والٹ کی لانچ کے موقع پر ایک خصوصی تقریب کا بھی اہتمام کیا۔

گوگل والٹ کی آمد سے پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام میں انقلاب آنے کی توقع ہے، جس سے نہ صرف صارفین کو سہولت میسر ہوگی بلکہ فِن ٹیک سیکٹر میں مزید اختراعات کے دروازے بھی کھلیں گے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button