
خلیج اردو
نیویارک: امریکہ میں ایک وفاقی عدالت نے کولمبیا یونیورسٹی کے فلسطین حامی طالبعلم محمود خلیل کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ سنا دیا ہے۔ محمود خلیل، جو گرین کارڈ ہولڈر ہیں، کو 8 مارچ کو حراست میں لیا گیا تھا
حکام کا کہنا ہے کہ ان پر امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی اور مبینہ طور پر احتجاجی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔
ادھر ریاست ٹیکساس میں امیگریشن حکام کی جانب سے کارروائی کے دوران 122 سے زائد بین الاقوامی طلبا کے ویزے بھی منسوخ کر دیے گئے ہیں۔ متاثرہ طلبہ کی بڑی تعداد کا تعلق جنوبی ایشیائی ممالک اور مشرقِ وسطیٰ سے ہے، جس سے طلبہ برادری میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
متعدد طلبہ نے ان اقدامات کو امتیازی اور تعلیم کے حق کے منافی قرار دیا ہے۔







