عالمی خبریں

چین سے تجارتی جنگ میں شدت، صدر ٹرمپ کا دوٹوک پیغام

خلیج اردو
واشنگٹن:
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر چین سمیت دیگر ممالک کے ساتھ غیر منصفانہ تجارتی توازن پر سخت مؤقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیرف سے کوئی ملک محفوظ نہیں رہے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ چین جیسے دشمن تجارتی ممالک کے ہاتھوں امریکہ کو یرغمال نہیں بنایا جا سکتا اور کسی بھی ملک کو امریکہ کے ساتھ تجارتی بدسلوکی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین امریکہ کے ساتھ بدترین تجارتی معاہدہ کر رہا ہے، جسے مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔

اس کے ساتھ ہی وائٹ ہاؤس نے صدر ٹرمپ کی میڈیکل رپورٹ جاری کی ہے جس میں انہیں مکمل طور پر صحت مند قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق صدر ذہنی اور جسمانی لحاظ سے بہترین حالت میں ہیں اور بطور کمانڈر ان چیف اپنی تمام تر ذمہ داریاں بخوبی نبھا رہے ہیں۔ رپورٹ میں چند معمولی طبی مسائل کی نشاندہی بھی کی گئی ہے جن میں سورج کی تیز شعاعوں سے جلد کو پہنچنے والا نقصان شامل ہے۔

یہ بیانات ایسے وقت سامنے آئے ہیں جب امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی کشیدگی مسلسل بڑھتی جا رہی ہے، اور عالمی مارکیٹ اس کشیدگی کے اثرات سے دوچار ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button