پاکستانی خبریں

عالیہ حمزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل، دایر درکواست ضمانت پر وکلاء کی ضمانت کی فوری سماعت کی درخواست

خلیج اردو
راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کو راولپنڈی کی سیشن عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔ انہیں دیگر ملزمان کے ہمراہ سول جج ممتاز ہنجرا کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں پولیس کی جانب سے عالیہ حمزہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا کی گئی۔

عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا جسے بعد ازاں سناتے ہوئے عالیہ حمزہ سمیت مقدمے میں نامزد عادل اور نعمان کو بھی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا، جبکہ شمیم آفتاب اور ان کے ڈرائیور محمد زاہد کو مقدمے سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

دوران سماعت وکلاء صفائی نے عالیہ حمزہ کی ضمانت کی درخواست بھی دائر کی، اور عدالت سے استدعا کی کہ اسی روز نوٹس جاری کرکے دلائل سنے جائیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button