پاکستانی خبریں

جنگ کی صورت میں کوئی محفوظ نہیں رہے گا، خواجہ سعد رفیق کا سخت ردعمل

خلیج اردو
لاہور: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت دو ایٹمی طاقتیں ہیں، جو اس وقت تناؤ کی حالت میں آمنے سامنے کھڑی ہیں، اور اگر جنگ ہوئی تو کسی کا کچھ نہیں بچے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کبھی پہل نہیں کرے گا لیکن اگر حملہ ہوا تو بھرپور قوت سے جواب دیا جائے گا۔

پہلگام واقعے پر بات کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بغیر ثبوت و تحقیق پاکستان پر الزام تراشی انتہا پسند مودی حکومت کی غیر دانشمندانہ حرکت ہے، جو خطے کے امن کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے بھی سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ برصغیر کے امن کے ساتھ کھلواڑ بھارت کو مہنگا پڑے گا، اور عالمی برادری کو اس رویے کا نوٹس لینا چاہیے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button