پاکستانی خبریں

فیصل آباد میں جائیداد کے تنازع پر شوہر نے بیوی کو قتل کر کے خودکشی کر لی

خلیج اردو
فیصل آباد: جائیداد کے تنازع پر شوہر نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔ پولیس کے مطابق مقتولہ شازیہ کی تنویر سے دوسری شادی تھی اور وہ ایک پرائیویٹ اسکول، رہائشی پلاٹ، دو منزلہ مکان سمیت دیگر جائیداد کی مالک تھی۔

تحقیقات کے مطابق ملزم تنویر اپنی بیوی شازیہ پر دباؤ ڈال رہا تھا کہ وہ تمام جائیداد اس کے نام منتقل کرے، جبکہ شازیہ اپنے پہلے شوہر سے ہونے والی دو بیٹیوں کے نام جائیداد کرنا چاہتی تھی۔ جائیداد کی ملکیت پر اختلاف شدت اختیار کر گیا، جس کے نتیجے میں تنویر نے شازیہ پر فائرنگ کر کے اسے قتل کیا اور بعدازاں خود کو بھی گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button