
خلیج اردو
ماسکو/واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ کی تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ روسی میڈیا کے مطابق صدر پیوٹن نے ایران پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی اور خطے میں جاری کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
گفتگو کے دوران صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ کے مذاکرات کار ایرانی نمائندوں کے ساتھ دوبارہ بات چیت شروع کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال کو "انتہائی تشویشناک” قرار دیتے ہوئے سفارتی حل کی ضرورت پر زور دیا۔
دونوں صدور نے خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔







