
خلیج اردو
غزہ: حماس نے پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف کے حالیہ بیان کو سراہتے ہوئے اسے اسلامی دنیا کے لیے حوصلہ افزا قرار دیا ہے۔ حماس کے سینئر رہنما ڈاکٹر سامی ابو زہری نے کہا ہے کہ خواجہ آصف نے اسلامی ممالک کے اتحاد پر زور دیا اور اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کی جو اپیل کی ہے، وہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔
ڈاکٹر سامی ابو زہری نے کہا کہ اسرائیل کے خلاف جنگ جیتنے کے سوا اب کوئی چارہ نہیں رہا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر عالم اسلام کو متحرک نہ کیا گیا تو مستقبل مزید خطرناک اور مشکل ہو جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں جاری نسل کشی کو روکنے کے لیے اب فیصلہ کن اور بڑا اقدام اٹھانے کا وقت آ گیا ہے۔




