پاکستانی خبریں

تعلیم و صحت خیبرپختونخوا حکومت کی اولین ترجیح، 44 لاکھ افراد کو صحت کارڈ کے تحت مفت سہولیات فراہم کی گئیں: بیرسٹر سیف

خلیج اردو
پشاور، 15 جون 2025
ترجمان خیبرپختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کی اولین ترجیحات میں تعلیم اور صحت کے شعبے شامل ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ صوبے بھر میں 44 لاکھ افراد کو صحت کارڈ پلس کے تحت مفت طبی سہولیات فراہم کی جا چکی ہیں۔

بیرسٹر سیف نے بتایا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے صحت کے بجٹ میں 19 فیصد اضافہ کرتے ہوئے اسے 276 ارب روپے کر دیا ہے جبکہ تعلیم کا بجٹ 11 فیصد بڑھا کر 363 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں تعلیم اور صحت کے شعبوں میں حقیقی ترقی ہو رہی ہے جس کا اعتراف غیر جانبدار ادارے بھی کرتے ہیں۔

انہوں نے عطا اللہ تارڑ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ تعصب کی عینک اتار کر پنجاب اور خیبرپختونخوا میں تعلیم و صحت کی صورتحال کا موازنہ کریں، اور حقائق کی روشنی میں گفتگو کریں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button