عالمی خبریں

اسرائیلی وزیر اعظم کا باقاعدہ جنگ بندی کا اعلان، نیتن یاہو نے صدر ٹرمپ کے اعلان کی توثیق کردی

خلیج اردو
تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایران کے ساتھ جنگ بندی کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کی مکمل توثیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل اس جنگ بندی پر عمل درآمد کے لیے پُرعزم ہے۔

اسرائیلی فوج نے بھی باضابطہ بیان میں کہا ہے کہ ایران کی جانب سے مزید حملوں کا خطرہ فی الحال ٹل گیا ہے، جس کے بعد شہریوں کو پناہ گاہوں سے باہر نکلنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ سکیورٹی اداروں نے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت ضرور کی ہے لیکن کسی فوری خطرے کی نشاندہی نہیں کی گئی۔

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ صورت حال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے، اور اگر ایران کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی نہ ہوئی تو مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کا ایک بڑا باب بند ہو جائے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button