خلیجی خبریں

سعودی عرب کا وزٹ ویزا ہولڈرز کیلئے بڑا ریلیف، ویزہ ہولڈرز کیلئے رعایت کا اعلان کردیا

خلیج اردو
ریاض: سعودی حکومت نے وزٹ ویزا کی مدت ختم ہونے والے غیر ملکیوں کے لیے ایک اہم رعایت کا اعلان کرتے ہوئے انہیں ایک ماہ کی اضافی مہلت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سعودی حکام کے مطابق یہ فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہو گیا ہے۔

اعلان کے مطابق وہ افراد جن کا وزٹ ویزا ختم ہو چکا ہے، اب فیس اور واجب الادا جرمانے کی ادائیگی کے بعد قانونی طور پر ایک ماہ کی توسیع حاصل کر سکتے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد وزٹ ویزا رکھنے والے غیر ملکیوں کو بھاری جرمانوں اور ممکنہ سزاؤں سے بچاتے ہوئے انہیں اپنے ملک واپسی کا قانونی موقع فراہم کرنا ہے۔

سعودی وزارت داخلہ نے واضح کیا ہے کہ اس سہولت سے فائدہ اٹھانے والوں کو مقررہ وقت کے اندر تمام قانونی کارروائی مکمل کرنا ہوگی، بصورت دیگر ان کے خلاف ضوابط کے تحت کارروائی کی جا سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button