پاکستانی خبریں

بھارت کے حملے پر آرمی چیف کو کوئی پریشانی نہ تھی، جنگ میں غیبی مدد ملی: وزیر داخلہ محسن نقوی کے اہم انکشافات

خلیج اردو
اسلام آباد – 3 جولائی 2025ء
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایک اہم پریس کانفرنس میں انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے حالیہ حملے پر پاک فوج کے سپہ سالار کو کوئی پریشانی لاحق نہیں تھی، اور انہوں نے واضح کر دیا تھا کہ بھارت کو حملے کی صورت میں چار گنا زیادہ نقصان برداشت کرنا پڑے گا۔

وزیر داخلہ کے مطابق، پاکستان کو بھارت کے ساتھ اس کشیدگی میں "غیبی مدد” بھی حاصل رہی، جس نے نتائج کو پاکستان کے حق میں بدل دیا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے بھارت پر داغے گئے ایک میزائل کے متعلق خدشہ تھا کہ وہ کہیں شہری آبادی پر نہ گر جائے، مگر وہ سیدھا جا کر بھارت کے آئل ڈپو پر گرا۔

محسن نقوی نے کہا کہ جب بھارت نے پاکستانی ائیربیس کو میزائلوں سے نشانہ بنایا تو ہمیں خدشہ تھا کہ بھاری نقصان ہو گا، مگر حیرت انگیز طور پر بھارت کا ایک بھی میزائل اپنے ہدف کو نشانہ نہ بنا سکا۔

پریس کانفرنس کے دوران وزیر داخلہ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان سیز فائر کے پیچھے بھی "وردی کی حکمت عملی” کارفرما تھی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور قومی قیادت نے عالمی برادری کو قائل کرنے اور صورتحال کو قابو میں لانے میں کلیدی کردار ادا کیا، اور پاکستان کو اس پر فخر ہونا چاہیے کہ اس نے ذمہ دار اور باوقار انداز میں حالات کو سنبھالا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button