پاکستانی خبریں

شہباز شریف کا بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہتک عزت کیس، لیگل نوٹس کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

خلیج اردو
لاہور – 3 جولائی 2025ء
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بانی پاکستان تحریک انصاف کے خلاف دائر ہتک عزت کے دعوے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، لاہور کی سیشن عدالت نے شہباز شریف کے لیگل نوٹس کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

عدالت نے یہ فیصلہ فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد محفوظ کیا، جو 10 جولائی کو سنایا جائے گا۔

دوران سماعت، وکیل صفائی نے موقف اختیار کیا کہ شہباز شریف مقدمے کے اس مرحلے پر ثانوی شہادت دینے کی درخواست دائر نہیں کر سکتے، اور اس درخواست کو مسترد کیا جانا چاہیے۔

یاد رہے کہ شہباز شریف نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف بیان بازی اور الزامات کے تناظر میں ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا تھا، جس میں انہوں نے اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے قانونی چارہ جوئی کی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button