
خلیج اردو
کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نمایاں تیزی دیکھنے میں آئی، جہاں سرمایہ کاروں کے بھرپور اعتماد کے باعث مارکیٹ نے نئی بلندی کو چھو لیا۔
ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں 1100 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 33 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا۔
تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، 100 انڈیکس 133,077 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے، جو مارکیٹ کی تاریخ کی بلند ترین سطحوں میں سے ایک ہے۔
ماہرین کے مطابق، مالیاتی اصلاحات، آئی ایم ایف سے متعلق مثبت توقعات اور صنعتی شعبے کی بہتری سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بنیادی وجوہات ہیں۔







