پاکستانی خبریں

حکومت نے درآمدی چینی پر ٹیکس چھوٹ کی منظوری دے دی، ایف بی آر کا نوٹیفکیشن جاری

خلیج اردو
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک میں چینی کی دستیابی اور قیمتوں میں استحکام کے لیے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے درآمدی چینی پر ٹیکس چھوٹ کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد ایف بی آر نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

فیصلے کے مطابق نجی شعبے کو پانچ لاکھ ٹن چینی کی درآمد کی اجازت دی گئی ہے جس پر سیلز ٹیکس 18 فیصد سے کم کرکے صرف 0.25 فیصد کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ درآمدی چینی پر 3 فیصد ویلیو ایڈیڈ ٹیکس کی بھی مکمل چھوٹ دی گئی ہے، اور یہ ٹیکس رعایت 30 ستمبر 2025 تک درآمد کی جانے والی چینی پر لاگو ہو گی۔

حکومتی اقدام کا مقصد آئندہ مہینوں میں چینی کی ممکنہ قلت اور قیمتوں میں اضافے سے نمٹنا ہے، تاکہ عام صارف کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button