عالمی خبریں

ٹرمپ کا متعدد ممالک پر نئے ٹیرف کا اعلان، پاکستان اور بھارت کے ساتھ تجارت جاری رکھنے کا عندیہ

خلیج اردو
واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یکم اگست سے عراق، سری لنکا، الجزائر اور لیبیا پر 30 فیصد، مولڈووا اور برونائی پر 25 فیصد جبکہ فلپائن پر 20 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ٹرمپ نے متاثرہ ممالک کے رہنماؤں کو باقاعدہ خطوط ارسال کیے ہیں، جن میں انہیں نئی ٹیرف پالیسی سے آگاہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ اقدام امریکہ کے تجارتی مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ تجارت جاری رکھی جائے گی، کیونکہ دونوں ممالک کے ساتھ امریکہ کے معاشی روابط اہم نوعیت کے ہیں۔

ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکہ اب امداد سے تجارت کی طرف منتقل ہو رہا ہے اور خاص طور پر افریقی خطے میں بے پناہ معاشی صلاحیت موجود ہے، جس سے فائدہ اٹھانے کے لیے نئی تجارتی حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کانگو اور روانڈا کے رہنما جلد امن معاہدے پر دستخط کے لیے امریکہ آئیں گے، جبکہ سوڈان اور لیبیا کے درمیان پرامن تصفیے کی کوششیں بھی امریکی سفارتی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button