پاکستانی خبریں

بانی پی ٹی آئی عمران خان کو قیدِ تنہائی میں رکھا گیا، زندگی کو خطرہ لاحق ہے، علیمہ خان کا اظہارِ تشویش

خلیج اردو
اسلام آباد:تحریک انصاف کے بانی رہنما عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے بھائی کی زندگی خطرے میں ہے اور انہیں قیدِ تنہائی میں رکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اخبارات اور ٹی وی تک رسائی بند کر دی ہے اور بانی پی ٹی آئی کو مکمل طور پر تنہا کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے اعلان کیا کہ وہ اس صورتحال کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کریں گی۔ ان کے بقول، موجودہ صورتحال نہ صرف بانی تحریک انصاف کی زندگی کے لیے خطرناک ہے بلکہ آئینی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی بھی ہے۔

علیمہ خان کے مطابق، بانی پی ٹی آئی نے واضح طور پر کہا ہے کہ:

"میں مذاکرات صرف قوم کے مفاد کے لیے کروں گا، ذاتی فائدے یا کسی ڈیل کے لیے نہیں۔”

انہوں نے کہا کہ ان کے بھائی کا مؤقف واضح، دوٹوک اور قومی مفادات پر مبنی ہے، اور وہ ہر قسم کی ذاتی مفاہمت یا رعایت کے امکان کو مسترد کر چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button