عالمی خبریں

ایران پر دباؤ، یوکرین کو اسلحہ، روس پر پابندی کی دھمکی: ٹرمپ کا جارحانہ موقف، پاکستان بھارت جنگ بندی کا کریڈٹ بھی لے لیا

خلیج اردو
واشنگٹن:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران، روس، یوکرین اور جنوبی ایشیا سے متعلق بین الاقوامی پالیسیوں پر جارحانہ بیانات دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو ایران سے بات کرنے کی کوئی جلدی نہیں، اور ان کے مطابق ایران کی جوہری تنصیبات پہلے ہی مکمل طور پر تباہ کی جا چکی ہیں۔

ٹرمپ نے اعلان کیا کہ وہ چھوٹے ممالک کے لیے جلد "ٹیرف لیٹرز” جاری کریں گے تاکہ تجارتی پالیسیوں میں سختی لائی جا سکے۔ انہوں نے تصدیق کی کہ امریکہ کی جانب سے یوکرین کو اسلحہ بھیج دیا گیا ہے، جس کا مقصد روسی جارحیت کا مقابلہ کرنا ہے۔

انہوں نے صدر جو بائیڈن کی خارجہ پالیسی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بائیڈن کی "کمزور قیادت” کے سبب ہی روس، یوکرین اور دیگر خطوں میں جنگوں کا آغاز ہوا۔ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے امن کے دعوؤں کو بھی ناقابلِ اعتماد قرار دیا۔

سابق صدر نے خبردار کیا کہ اگر روس اور یوکرین کے درمیان آئندہ 50 دن کے اندر امن معاہدہ نہ ہوا تو امریکہ روس کے باقی تمام تجارتی شراکت داروں پر 100 فیصد ثانوی محصولات (Secondary Tariffs) عائد کر دے گا، جو ایک سخت معاشی اقدام ہو گا۔

عالمی سطح پر اپنی سفارتی کامیابیاں گنواتے ہوئے ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا کریڈٹ بھی خود کو دیا، جس پر ماضی میں بھی ان کے دعوے تنقید کی زد میں آ چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button