عالمی خبریں

رائل اوپرا ہاؤس لندن میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی، اداکار نے سٹیج پر فلسطین کا پرچم لہرا دیا

خلیج اردو
 لندن کے معروف رائل اوپرا ہاؤس میں ایک اداکار نے سٹیج پر فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے فلسطین کا پرچم لہرا دیا۔ یہ منظر شائقین کی تالیوں کی گونج میں تبدیل ہو گیا، اور اداکار کو اس جرات مندانہ اقدام پر بھرپور داد ملی۔

واقعے کے دوران عملے کے ایک رکن نے اداکار سے پرچم چھیننے کی کوشش کی، تاہم وہ ناکام رہا۔ سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو گئی ہے، جسے دنیا بھر سے پذیرائی مل رہی ہے۔

اداکار کے اس عمل کو مظلوم فلسطینیوں کے حق میں عالمی سطح پر یکجہتی کی ایک علامت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، اور رائل اوپرا ہاؤس کا یہ منظر سوشل میڈیا پر بحث کا مرکز بن گیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button