عالمی خبریں

ٹرمپ کا مختلف ممالک پر 15 سے 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

خلیج اردو
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مختلف ممالک پر 15 سے 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔ واشنگٹن میں منعقدہ اے آئی سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ وہ ان ممالک پر ٹیرف کم کر دیں گے جو امریکہ میں کاروبار کرنے کیلئے سازگار رویہ اختیار کریں گے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ یورپی یونین کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات جاری ہیں جبکہ چین کے ساتھ بھی تجارتی ڈیل کرنے والے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جاپان کے ساتھ مذاکرات کے بعد ٹیرف 15 فیصد پر لانے پر اتفاق ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کیلئے مختلف ایشیائی ممالک کے ساتھ توانائی کے شعبے میں معاہدے کیے جا رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) کی دوڑ کا آغاز کیا ہے اور امریکہ ہی اس دوڑ میں فاتح ہوگا۔

انہوں نے چین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ AI کے شعبے میں بھی چین کو شکست دے رہا ہے اور اس میدان میں امریکہ کی برتری برقرار رہے گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button