پاکستانی خبریں

عافیہ صدیقی کیس میں وزیراعظم اور وزراء کو توہین عدالت کا نوٹس بھیجنے کا معاملہ مؤخر

خلیج اردو
اسلام آباد: ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں وزیراعظم اور وفاقی وزراء کو توہین عدالت کے نوٹس بھجوانے کا معاملہ مؤخر ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق رجسٹرار آفس کی جانب سے تاحال فریقین کو نوٹسز ارسال نہیں کیے جا سکے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود نوٹسز کے اجراء میں تاخیر کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رجسٹرار آفس نے نوٹسز کی تیاری اور ترسیل کے مراحل مکمل نہیں کیے جس کے باعث کارروائی تعطل کا شکار ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ عدالت نے وزیراعظم اور وزراء کو عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر توہین عدالت کے نوٹس بھجوانے کی ہدایت کی تھی۔ تاہم عدالتی کارروائی میں تاخیر سے کیس کے مستقبل پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button