پاکستانی خبریں

یورپ شدید گرمی کی لپیٹ میں، یونان میں تاریخ کی بدترین ہیٹ ویو، حکومت نے دن کے اوقات میں آؤٹ ڈور کام پر پابندی لگا دی

خلیج اردو
ایتھنز: یورپ کے کئی ممالک شدید گرمی کی لپیٹ میں آ گئے ہیں جہاں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر چکا ہے۔ یونان میں تاریخ کی شدید ترین گرمی کی لہر جاری ہے اور حکام کے مطابق جمعرات اور جمعہ رواں سال کے گرم ترین دن ہوں گے۔

یونانی حکومت نے عوامی تحفظ کے پیش نظر دن 12 بجے سے شام 5 بجے تک آؤٹ ڈور کام کرنے والے افراد پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق تعمیرات، فیکٹریز اور دیگر کھلے مقامات پر کام کرنے والے محنت کشوں پر ہو گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کو بھاری جرمانے اور قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ وزارت محنت کے مطابق اس اقدام کا مقصد مزدوروں کو ہیٹ اسٹروک اور گرمی سے متعلق دیگر خطرات سے بچانا ہے۔

یورپ کے دیگر ممالک اسپین، اٹلی، پرتگال اور فرانس بھی شدید گرمی کی زد میں ہیں جہاں حکام نے ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیے ہیں اور عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button